وزیر اعظم کی نظر ملکی حالات پر نہیں ہوتی، شاہد خاقان عباسی

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خود دھمکی دیتے ہیں ،ان کی نظریں ملکی حالات پر  ہی نہیں ہوتیں۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی معیشت کی تباہی سے  خوش ہے، جب  ہماری کمزوریوں سے بھارت خوش ہوتا ہے تو کیوں ہم  ملک کو مضبوط نہیں کرتے؟

میزبان شفا یوسفزئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے،  پروڈکشن آرڈر میرا حق ہے، آج پارلیمنٹ مفلوج ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا جسمانی ریمانڈ کس مقصد کے لیے لیا گیا؟ انہیں اب جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے، جسمانی ریمانڈ پھر جوڈیشل یہ سب  دیکھ  رہے ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاق صوبے پر حملہ آور ہو تو وہاں انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا وزیر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز  بنائے جا رہے ہیں، حکومت اور نیب کو کیسز کاپتہ نہیں مگر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہاں انصاف نہ ملے وہ ملک نہیں چل سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پھر میری اور احسن اقبال کی پیشی تھی، میرے کیس کو اڑھائی، احسن اقبال کے کیس کو بھی 2 سال ہوگئے ہیں مگر نیب ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ کیس کیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نیب نے اس عرصے میں ہزاروں دستاویزات جمع کرائے گئے جن کی حیثیت ردی کےکاغذ کی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آٹا 80 روپے فی کلو اورچینی 110 روپے فی کلو کیسے ہوگئی؟

اس موقع پر ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے کے لیے کیسز بنائے جارہے ہیں، گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع  ہونے والا ہے،جھوٹے مقدمات سے ہماری تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔


متعلقہ خبریں