معین خان کے بیٹے اعظم خان غیر ملکی لیگ کا حصہ بن گئے


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی معیین خان کے صاحبزادے اعظم خان غیر ملکی لیگ کا حصہ بن گئے۔

آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے لیے پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہو گئی ہے جس میں پاکستان کے 8 کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے جن میں اعظم خان بھی شامل ہیں۔

ایل پی ایل آئندہ ماہ کھیلی جائے گی جس کی ٹیموں کی تشکیل آن لائن پلیئرز ڈرافٹ کے ذریعے منعقد ہوئی۔

سابق کپتان شعیب ملک، فاسٹ بالر عثمان شنواری اور بلے باز آصف علی جافنا اسٹیلینز کی نمائندگی کریں گے جبکہ گال گلیڈی ایٹرز نے پہلے ہی اپنا آئیکون پلیئر شاہد آفریدی کو مقرر کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

پاکستان کے محمد عامر، سرفراز احمد اور اعظم خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ بالر وہاب ریاض کو کینڈی ٹسکرز میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیموں کو یکم نومبر سے قبل غیر ملکی کرکٹرز سے مزید کنٹریکٹس کرنے کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں