وزیر اعلیٰ سندھ کا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے اندراج کی تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر تقدس کے معاملے میں جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ پولیس پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا تھا تاہم پولیس دباؤ میں نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ مزار قائد واقعے پر 3 سے 5 وزرا پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدعی وقاص ایک مفرور شخص ہے اور جس وقت مسلم لیگ ن کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی تو مدعی کہتا ہے وہ وہاں موجود تھا لیکن مدعی واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود ہی نہیں تھا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مخالفین کی مزار قائد پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی تھی اور اس سے قبل ایک میٹنگ بھی بلائی گئی تھی جس میں سازش تیار کی گئی تاہم ہم اس سازش کو ہم ایسے نہیں چھوڑیں گے اس پر تحقیقات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی کی طرف سے پولیس پر بہت زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جاتی رہے، پولیس پر دباؤ ڈالنا منتخب نمائندوں کا کام نہیں ہے۔ مزار قائد سے متعلق درخواست پولیس نہیں مجسٹریٹ کے پاس درج کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی ناکامی ملک کی ضرورت ہے، فواد چودھری

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اب زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔


متعلقہ خبریں