کراچی: بس میں بم دھماکہ، 4 افراد زخمی



کراچی: شہر قائد کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس میں بم دھماکہ ہوا جس کے باعث چار افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکہ خیز ڈیوائس کا وزن ایک کلو گرام تھا۔

جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ دھماکا خیر ڈیوائس سائیکل میں نصب تھی، زیادہ تر افراد بال بیرنگ لگنے سے زخمی ہوئے۔ بس بھی دھماکےکی زد میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی جلسہ میں دھماکا: ہارون بلور سمیت 12شہید 35 زخمی

محکمہ انسداد دہشت گردی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ خراب سائیکل کے اندردھماکے کا مواد رکھا گیا تھا، سیفٹی فیوزڈیوائس کے ذریعے دھماکہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ معلوم کر رہے ہیں کہ ٹارگٹ کیا تھا، جہاں دھماکا ہوا وہاں بڑی تعداد میں شہری تھے۔


متعلقہ خبریں