سندھ: 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 214 کیسز رپورٹ

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 214 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 348 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز سے چار اموات بھی ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 لاکھ 23 ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز سے سندھ میں ہونے والی اموات کی تعداد دو ہزار 587 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت صوبے میں زیر علاج مریضوں میں سے 164 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 23 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پہ بھی منتقل کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: چار تعلیمی اداروں میں کورونا کے مزید سات کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں