اسلام آباد: کورونا، ڈبلیو ایچ او کے وفد کا دورہ ایئرپورٹ

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز سے متعلق اقدامات کو سراہا ہے۔

وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

ہم نیوز کے مطابق ڈبلیوایچ اوکے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈاکٹر جیسیکا کی سربراہی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ایس او پیز سمیت کورونا کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے اعلیٰ سطحی وفد کو ایئرپورٹ منیجر عدنان خان نے مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق

ڈاکٹر جیسیکا کی سربراہی میں دورہ کرنے والے وفد کو محکمہ صحت کی جانب سے بھی ایئرپورٹ پر کورونا سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق ایئر پورٹ منیجر عدنان خان نے وفد کو بتایا کہ تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جاتی ہے اور تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔

ڈر ہے نومبر میں آلودگی کی وجہ سے کورونا دوبارہ نہ پھیل جائے، وزیراعظم

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز