کیپٹن صفدر کی گرفتاری،گتھی مزید الجھ گئی، اعلیٰ پولیس افسران نے رخصت لے لی


کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی گرفتاری کی گتھی مزید الجھ گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی اور کراچی پولیس کے سربراہ غلام بنی میمن، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد، ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ اور ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے طویل رخصت پر جانے کی درخواستیں دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سکھرعرفان سموں نے بھی 15 روز کی چھٹیوں کی درخواست دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں ںے اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر  کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے مفرور ملزم کی ضمانت منظور

ذرائع کے مطابق اے آئی جی عمران یعقوب منہاس نے آئی جی سندھ کو اس سلسلے میں جو مراسلہ لکھا ہے اس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کا مورال متزلزل ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعہ سے پولیس افسران صدمے میں ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے اپنے مراسلے میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری اور درج مقدمے کا بھی حوالہ دیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ذوالفقارلاڑک، اے آئی جی فرانزک سائنس سمیع اللہ سومرو، ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف ، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد، ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ اور ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے بھی چھٹیوں پر جانے کے لیے درخواستیں دے دی ہیں۔


متعلقہ خبریں