وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اسلا م آباد طلب کر لیا

گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات ختم: عمران اسماعیل سفارشات لیکر روانہ

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

گورنر سندھ کا دورہ اسلام آباد معمول کے مطابق ہے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کچھ دیر بعد ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے دورے کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا دورہ اسلام آباد معمول کے مطابق ہے۔

انہوں ںے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ہفتے میں ایک مرتبہ اسلام آباد کا دورہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، گورنر سندھ

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے واضح طور پرکہا ہے کہ گورنر سندھ کے دورے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں