وزیراعظم کی راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

 وزیراعظم کی راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پرپیشرفت سے متعلق اجلاس میں عمران خان کو منصوبے کے حوالے سے پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نےمنصوبےکی بروقت تکمیل کی ہدایت کر دی اور کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب اورپورےپاکستان کے لیےاہم ہے۔ اس سےزرمبادلہ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے یدایت کی کہ اس ضمن میں ہر رکاوٹ کو فوری دورکیا جائے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور مکمل شفافیت سے کام پورا کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر  بھی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت

وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک  فخرامام نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب کی آبادی کو ملحوظ خاطر رکھ کر گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ درآمد شدہ گندم میں پنجاب کو اب تک 57,000 ٹن مل چکی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم اور اشیائے ضروریہ کی خریداری کو منصوبہ بندی کے تحت یقینی بنایاجائے۔ کمی اور مہنگائی کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ جدید ٹیکنالوجی سے کاشت کاروں کو پیداوار بڑھانے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے تکلیف مجھے سب سے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ ہمارے ملک کو خداتعالیٰ نے ہر قسم کے وسائل سے نوازا ہے۔ ان وسائل کا فلاح عامہ کے لیے استعمال حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ عوام کو اشیا ضروریہ کی فراہمی اور منظور شدہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں