جنرل باجوہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کراچی واقع پر تبادلہ خیال

جنرل باجوہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کراچی واقع پر تبادلہ خیال

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔

آرمی چیف نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا، جواب طلب

ہم نیوز نے پی پی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے واقع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان پی پی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی واقع پر شفاف انکوائری کرانے کے احکامات کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا، بلاول

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی ہے کہ حالات کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے انکوائری رپورٹ جلد بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں