ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج  ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی، مریم نواز

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج  ہورہے ہیں، اس طرح پرچے درج ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  انہوں نے کہا کہ اگر ووٹ کو عزت دو کے نعروں پرچے درج ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی۔ نعرے سے تکلیف ان کو ہے جو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے۔


مریم نواز کا کہنا ہے کہ سبزی، دال، گوشت، گھی، آٹا اور ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا۔ وہ وقت آ گیا ہے جب تمہیں عوامی قہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مریم نواز  کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب! اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی ہوتی تو آج قوم جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں نہ دے رہی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ریفرنس عوامی عدالت میں دائر ہو چکا ہے۔ اور وہ نیب ریفرنس کی طرح جعلی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرد صفدر کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا۔

مزید پڑھیں:

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی حرکت پر بہت شرمندہ ہوں۔ کیپٹن ریٹارڈ صفدر کے ساتھ جوہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔

بلاول نے کہا کہ جب عمران خان بھی قائد کے مزار پر جاتے تو پی ٹی آئی کارکن نعرے بازی کرتے۔ کالعدم تنظیم کے لوگ بھی مزار قائد جاتے رہے ہیں۔ کسی نے آج سے پہلے اس معاملے پرایف آئی آردرج نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ڈی ایم نے تاریخی جلسہ کیا۔ کیپٹن صفدرکی گرفتاری سندھ کے لوگوں کی بےعزتی ہے۔ اس معاملے میں سندھ پولیس کی بےعزتی ہوئی۔

بلاول نے کہا کہ کون تھے جنہوں نے جس نے آئی جی کےگھرکا گھیراوَ کیا؟ وزیراعلیٰ سندھ  نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ اگر پولیس کی عزت نہیں ہوگی تو کام کیسے کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پولیس کی بےعزتی ہوئی اس لیےاستعفےسامنےآئے ہیں۔  آئی جی سمیت تمام افسران کے ساتھ ہوں۔ سندھ پولیس کا مورال ڈاوَن کیا گیا۔ پولیس کی عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ سب سے زیادہ شہادتیں پولیس نےدی ہیں۔ اسٹاک ایکس چینج یا چینی قونصلیٹ پر حملہ ہو تو سندھ پولیس کے اہلکار سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔


متعلقہ خبریں