پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 616 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مثبت ہندسوں میں بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 434 پوائنٹس کا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق منگل کا دن مثبت رہا اور پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 616 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 40 ہزار 956 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 716 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 56 رہی جب کہ بازار حصص میں 49 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 82 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 594 ارب روپے ہے۔

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس کا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5 ماہ کی کم سطح 162.28 روپے پربند ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں