کراچی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے ہیں۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری،گتھی مزید الجھ گئی، اعلیٰ پولیس افسران نے رخصت لے لی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ بھی ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ مشتاق مہر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات بھی موجود ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا، بلاول

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی آئی جی سندھ سے ہونے والی ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، ڈی آئی جی شرقی اور ڈی آئی جی جنوبی بھی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں