شاباش سندھ پولیس ہمیں آپ پر فخر ہے، مریم نواز

4 فروری کو استعفوں سے متعلق طریقہ کار طے کریں گے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے دھونس اور جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے پوری سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دے دی ہے، شاباش سندھ پولیس ہمیں آپ پر فخر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز  نے کہا کہ اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو اچھے سے پتہ چل گیا ہوگا کہ ادارے کیسے تباہ ہوتے ہیں اور ان کو کون تباہ کرتا ہے۔

اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز  نے کہا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج  ہورہے ہیں، اس طرح پرچے درج ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر ووٹ کو عزت دو کے نعروں پرچے درج ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی۔ نعرے سے تکلیف ان کو ہے جو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے۔

مزید پڑھیں: جنرل باجوہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کراچی واقع پر تبادلہ خیال

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سبزی، دال، گوشت، گھی، آٹا اور ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا۔ وہ وقت آ گیا ہے جب تمہیں عوامی قہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب! اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی ہوتی تو آج قوم جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں نہ دے رہی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ریفرنس عوامی عدالت میں دائر ہو چکا ہے۔ اور وہ نیب ریفرنس کی طرح جعلی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں