کراچی واقع کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، آرمی چیف کی بلاول کو یقین دہانی

مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی واقع کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

جنرل باجوہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کراچی واقع پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات آئی جی سندھ مشتاق مہر کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر باتی چیت کرتے ہوئے بتائی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سندھ پولیس کے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کردار کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق انہوں ںے کراچی واقع کی مذمت کی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا، بلاول

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ  پولیس نے دہشتگردی اورجرائم کے خلاف قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مثالی کارنامے سر انجام دیے ہیں۔

کراچی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ آرمی چیف نے کراچی واقع کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔


متعلقہ خبریں