بہت سے ادارے ٹکرا رہے ہیں، ٹکراؤ سے نقصان ریاست کا ہو گا: خواجہ آصف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت بہت سے ادارے ٹکرا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اداروں کے ٹکراؤ سے نقصان ریاست کا ہو گا۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری،گتھی مزید الجھ گئی، اعلیٰ پولیس افسران نے رخصت لے لی

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں کو بیٹھ کر آپس میں معاملات ٹھیک کرنے چاہئیں۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت معاملہ مفاہمت کی جانب جاتا نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان بھی ذاتی مفادات کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے میرے مخالفین کے ذریعے مجھے نقصان پہنچانے سے متعلق بات کی۔

کراچی واقع کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، آرمی چیف کی بلاول کو یقین دہانی

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے، ایکسیڈنٹ کروانے اور میری اہلیہ کو گاڑی سے نکالنے کی باتیں کی گئیں۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے میرےحلقے میں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہاں دھاندلی نہیں ہوگی۔

خواجہ آصف نے پروگرام کے میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ
آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا فیصلہ اس وقت کے حالات کے مطابق درست تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا، بلاول

پروگرام بڑی بات میں ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے واضح طور پرکہا کہ ملک کوآئین اور قانون کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں