سندھ پولیس: آئی جی سمیت دیگر افسران کا چھٹیوں پر جانیکا فیصلہ مؤخر

سندھ پولیس: آئی جی سمیت دیگر افسران کا چھٹیوں پر جانیکا فیصلہ مؤخر

کراچی: آئی جی سندھ  مشتاق مہر نے اپنی رخصت کی درخواست آئندہ دس دنوں کے لیے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری،گتھی مزید الجھ گئی، اعلیٰ پولیس افسران نے رخصت لے لی

ہم نیوز کے مطابق سندھ پولیس کے سربراہ آئی جی مشتاق مہر نے یہ فیصلہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقع کا نوٹس لینے اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے تمام پولیس افسران کو بھی واضح طور پر احکامات دیے گئے ہیں کہ وسیع تر قومی مفاد میں آئندہ دس دنوں کے لیے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ مؤخر کردیں۔

کراچی واقع کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، آرمی چیف کی بلاول کو یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ انکوائری کے اختتام تک افسران وسیع ترقومی مفادمیں کام کریں۔

سندھ پولیس کے مطابق 18 اور19 اکتوبرکی  درمیانی رات ہونے والا واقعہ تکلیف دہ تھا۔ وہ واقعہ سندھ پولیس کے تمام رینکس کے افسران کے لیے دلی صدمے کا باعث بنا۔


ہم نیوز کے مطابق سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے نتیجے میں آئی جی سندھ نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد تمام رینکس کے افسران نے بھی وہی فیصلہ کیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ رخصت پرجانے کا مقصد پولیس کی تضحیک کے خلاف احتجاج ہے اور انفرادی طورپرکیا گیا فیصلہ صدمے کا ردعمل تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ محکمے کے ہر فرد نے بے عزتی محسوس کی۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس تکلیف کا احساس کرنے پر آرمی چیف کی شکر گزار ہے۔

سندھ پولیس نے اس بات پر بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ آرمی چیف نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں