ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، زلفی بخاری

ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، زلفی بخاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزارت سمندرپار پاکستانی کا ایک اور بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ 10 سال بعد خلیجی ممالک میں پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی روانگی ہو رہی ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت کے سفیر عبدالرحمن کے ہمراہ کویت روانہ ہونے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل کویت روانہ ہونے والی پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مزید دو سو افراد کویت جائیں گے جبکہ کویت ایک ہزار سے زائد پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ کویت کو افرادی قوت کی برآمد کی بحالی پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ گزشتہ 10 سالوں میں کوئی بھی ہنر مند فرد خلیجی ممالک نہیں بھیجا گیا۔

کویت روانہ ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے سرانجام دے کر ملک کے سفیروں کی حیثیت سے کام کریں اور کویت میں ملازمت کے خواہشمند دوسرے پاکستانیوں کے لیے راہ ہموار کریں گے۔ خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک کو ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، فواد چودھری

اس موقع پر کویت کے سفیر عبدالرحمان نے کہا کہ کرونا وائرس کے مشکل وقت میں کویت کو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں اور کویت میں قیام کے دوران تمام پاکستانی ہنر مند افراد کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گے۔


متعلقہ خبریں