کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، ڈی جی رینجرز

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے اور دھماکے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 17 زخمی

میجر جنرل عمر بخاری نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پریشانی کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں مضبوط رہنا ہے۔ ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں