نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں

شیخوپورہ: نواز شریف کی اراضی 1کروڑ 1 لاکھ روپے فی ایکڑ میں نیلام

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں کر دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اخبار میں شائع اشتہارات کی پلاسٹک کوٹنگ کر کے عدالت کے گیٹ پر چسپاں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں طلبی کے دونوں اشتہارات عدالتی احکامات کی روشنی میں 2 انگریزی اخبارات میں شائع کرائے گئے تھے۔

بذریعہ اشتہار نواز شریف کو 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ عدالت طلبی کے اشتہار کے متن میں کہا گیا کہ نواز شریف کو 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی گئی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

اشتہار میں کہا گیا کہ 19 ستمبر 2018 کو نواز شریف کی سزا معطل ہوئی تو وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل زیر سماعت ہے اور نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طلبی کیلئے لندن رہائش گاہ پر بھی اشتہارات لگیں گے

نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی۔


متعلقہ خبریں