شہباز شریف نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، نیب رپورٹ

عدالت نے شہباز شریف فیملی کے 4 افراد کو اشتہار قرار دے دیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگا دیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سے تحقیقات سے متعلق رپورٹ منظرعام پر آ گئی۔ جس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگایا گیا ہے۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئیں 4 جائیدادوں سے متعلق سوالات کیے گئے لیکن شہباز شریف نے جواب نہیں دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے 2005 سے 2020 تک ادا کی گئی ماہانہ اقساط سے متعلق بھی نیب کو کوئی جواب نہیں دیا جبکہ شہباز شریف کے مطابق کاروباری معاملات کو دیکھنے والا ملازم 2017 میں وفات پا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں

نیب نے یہ بھی کہا ہے کہ شہباز شریف سے فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقم کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی جائیداد سے متعلق پوچھ گچھ کرنا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز