مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس سے ہدایات آئیں کہ شہبازشریف کو اذیت دیں لیکن ہم آپ کو ظلم و بربریت کرنے نہیں دیں گے۔ آپ کا بھی وقت آنے والا ہے آپ نے ویژن نہ ہونے باعث ملک کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے ہیں دیکھ لوں گا تو اب ہم بھی آپ کو دیکھیں گے۔ عمران خان کی طرف سے شہباز شریف کی تضحیک مناسب نہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کو جیل میں کسی قسم کی سہولت نہ دینے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا دیگر ارکان کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے وہ صرف پی ٹی آئی کے ارکان کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس لیے ہم شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کے لیے کوئی درخواست نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، نیب رپورٹ

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم کسی قسم کی رعایت نہیں چاہتے لیکن یہ کہاں کی انسانیت ہے کہ کسی کو کہا جائے زمین پر سو۔ جو تباہی آپ نے کی اس پر عوام کا ہاتھ ہو گا اور آپ کا گریبان ہو گا۔


متعلقہ خبریں