اداروں کی ملکی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، مولانا فضل الرحمان


نواب شاہ: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں کی ملکی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواب شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ووٹ چوری کیا گیا۔ اداروں کی حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال سب کے سامنے ہے اور ہم گزشتہ دو سال سے دیکھ رہے ہیں کہ سب لوگ پریشان ہیں۔ ایک سال قبل ملین مارچ اور آزادی مارچ ہوا تھا تاہم اب پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر تمام جماعتیں ساتھ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور آج ملک میں آئینی حکمرانی کی جدوجہد ہو رہی ہے۔ عوام پر مسلط کیے جانے کی حکمرانی کا تصور اب ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے جبکہ سندھ جزائر پر حق سندھی عوام کا ہے وفاق کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، نیب رپورٹ

کراچی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آئی جی سندھ سے متعلق انکوائری کی ضرورت نہیں بلکہ ان افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جنہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف زبردستی مقدمہ درج کرایا۔


متعلقہ خبریں