سندھ حکومت قانون کی بالادستی پر یقینی رکھتی ہے، مرتضیٰ وہاب


کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت قانون کی بالادستی پر یقینی رکھتی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پتہ چل جائے گا کونسی سیاسی جماعت سندھ کی عوام کے خلاف ہے۔ آئی لینڈ آرڈیننس غیر قانونی ہے جو 31 اگست کو پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی لینڈ آرڈیننس کے مندرجات غیر آئینی ہیں اور اس کے خلاف قرارداد آج اسمبلی میں پیش کریں گے۔ پاکستان کے ساحل پر آئی لینڈ عوام کی ملکیت ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پولیس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جبکہ ہم نے ہمیشہ قانون کو آزاد رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

کراچی دھماکے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں