صدیوں پرانی تہذیب کا امین ملتان عجائب گھر سے محروم

صدیوں پرانی تہذیب کا امین ملتان عجائب گھر سے محروم

ملتان: دنیا کا قدیم ترین شہر ملتان اپنی صدیوں پرانی تاریخ و تہذیب کو محفوظ رکھنے کے لیے عجائب گھر سے محروم ہے۔

اس قدیم خطے سے برآمد ہونے والی ہزاروں سال پرانی نوادرات ہڑپہ میں رکھی جانے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پانچواں نمبر

صدیوں پہلے سے آباد شہر ملتان کی تاریخ کو محفوط کرنے کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے،  12 سال قبل شہر کی تاریخی اہمیت کو محفوظ رکھنے کے لئے عجائب گھر کا منصوبہ بنا جو آگے نہ بڑھ سکا۔

کبھی سیاسی مداخلت تو کبھی سیکیورٹی خدشات آڑے آ گئے اور دو کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ ہونے کے باوجود گھنٹہ گھر کی عمارت میں میوزیم قائم نہ ہو سکا۔

محکمہ آثار قدیمہ نے شہر اولیاء میں عجائب گھر کے قیام کے لئے اپنے دفتر سے ملحقہ 6 کنال سرکاری اراضی کی نشاندہی کر کے تجویز پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: اداکار دلیپ کمار کا آبائی گھر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ

تاریخی شہر میں عجائب گھر نہ ہونے کے باعث جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے نوادرات ہڑپہ میوزیم منتقل کر دیے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں