گرمیوں میں چہرے کی رعنائی برقرار رکھنے کے لیے قدرتی سن اسکرین


اسلام آباد: موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی خواتین کو اپنے چہرے کی جلد تروتازہ رکھنے کی فکر لاحق ہوجاتی ہے۔ جس کے لیے مارکیٹس میں دستیاب مہنگے ترین سن بلاکس اور کریمیں خرید لی جاتی ہیں۔

ہم آپ کو بتائیں گے چند قدرتی سن بلاک یا سن اسکرین بنانے کے طریقے، جنہیں آپ باآسانی گھر میں تیار کر سکتی ہیں۔ اس کی قیمت بھی بازار میں دستیاب مہنگی کریموں کی نسبت کم ہوگی۔

تازہ دودھ اور گلیسرین کو ملا کر مرکب بنا لیں اور اسے چہرے پہ لگا کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ قدرتی سن اسکرین آپ کے چہرے کی گرمی سے سیاہ پڑتی رنگت کو نکھارنے میں مدد دے گا۔

شدید دھوپ میں رہنے سے آپ کا چہرہ مرجھایا سا لگنے لگتا ہے۔ ایلوویرا جیل کو چہرے پر لگا کر دھو لینے سے چہرے کی کھوئی ہوئی رونق لوٹ سکتی ہے۔

تربوز کا پانی یا جوس پینے یا چہرے پر لگانے سے آپ چند منٹوں میں چہرے کی رونق واپس لا سکتی ہیں۔

کھیرے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ایک چمچ خشک دودھ  اور ایک انڈہ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور کچھ دیر بعد دھو لیں۔

اگر گرمیوں کے موسم میں آپ چہرے کی چکناہٹ سے پریشان ہیں تو ملتانی مٹی اور عرق گلاب کو مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔


متعلقہ خبریں