کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

کورونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی، این سی او سی کا سخت اقدامات کا عندیہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز کورونا وبا کی وجہ سے 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی حد تک ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی   بنائیں، سماجی فاصلے کا خیال کریں، ماسک کا استعمال لازمی بنائیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب برتیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہزار 692 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی، مزید 19 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 تک پہنچ چکی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کے 9 ہزار 378 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ 3 لاکھ 8 ہزار 674 افراد اس موذی مرض کو شکست دے کر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 319، سندھ میں 2 ہزار 587، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 199، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 84 اموات ہو چکی ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 936، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 779، بلوچستان میں 15 ہزار 717، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 91 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 564 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس، دنیا میں 11 لاکھ 30 ہزار سے زائد اموات

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولتیں موجود ہیں جب کہ مختلف اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے دسیتاب وینٹی لیٹرزکی تعداد ایک ہزار920 ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز