سندھ میں کورونا کے مزید 293 کیسز رپورٹ

سندھ: کورونا سے 14 اموات، مزید 720 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 293 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 590 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 641 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 166 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 22 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 164 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 97 ہزار 173 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار  692 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 378 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 8 ہزار 674 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 319 اور سندھ میں 2 ہزار 587 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 199، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 84 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 936، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 779، بلوچستان میں 15 ہزار 717، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 91 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 564 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز