اسلام آباد میں مندر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ریسرچ ونگ کو بھیجا گیا قبلہ ایاز

اسلام آباد میں مندر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ریسرچ ونگ کو بھیجا گیا قبلہ ایاز

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز


اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ریسرچ ونگ کو بھیجا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل مندر کی تعمیر کے معاملے پر بین الاقوامی اور آئینی تناظر میں اپنی سفارشات دے گی۔

قبلہ ایاز کا بتانا تھا کہ قومی اقلیتی کمیشن پاکستان کی خوبصورتی ہے اس کو اجاگر کیا جانا چاہیے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن سے پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا سے سامنے ائے گا جو ہماری سفارتی کامیابی ہوگی۔

خیال رہے کہ جولائی میں سلام آباد ہائی کورٹ نے مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواستیں  غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مندر کی فنڈنگ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، سی ڈی اے سے جواب طلب

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے سامنے فنڈنگ کے معاملے پر موجود درخواست ابھی غیر مؤثر ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں