سندھ اسمبلی: آرڈی ننس کے خلاف قرار داد،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، واک آؤٹ



کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار شر نے پارٹی مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے جزائر سے متعلق حکومت سندھ کی قرار داد کی حمایت کردی۔

جزائر کیلیے این او سی نہیں دیا، ہمت ہے تو ایک انچ زمین لیکرجائیں: وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شہر یار شرنے کہا کہ سندھ کا بیٹا ہوں اورجزائر سے متعلق حکومتی قرار داد کی حمایت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پرپارٹی کی جانب سے بیان واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا لیکن اپنا مؤقف واپس نہیں لوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما شہر یارشر کی جانب سے جب حکومت سندھ کی قرار داد کی حمایت کی گئی تو حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔

سندھ کے جزائر پر آبادکاری کا منصوبہ: وفاق نے ٹینڈرز جاری کردیے

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ اور پی پی کے اراکین اسمبلی نے قرار داد کی حمایت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی شدید شور شرابہ ہوا اوراپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے اکھٹے ہو گئے اور ایوان میں شرم کرو حیا کرو، سیلاب متاثرین کا خیال کرو کے نعرے لگنے لگے۔

اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے تو اسپیکر آغا سراج درانی نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت کی۔

سندھ کے 2 جزائر سے متعلق صدرارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج

ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں جزائر سے متعلق صدارتی آرڈی ننس کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کردہ قرار داد پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ اردو سے متعلق پی ڈی ایم کے جلسے میں کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

فنکشنل مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پی پی نے سندھ کو تقسیم کیا ہے۔

سندھ میں جزائر کی ملکیت کا تنازع طول پکڑنے لگا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی حکومت نے ایم کیوایم کے ساتھ مل کر سندھ کی زمینوں کے معاہدے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ سندھ اسمبلی میں پاس ہونے والی قرارداد کی کتنی اہمیت ہے؟

نصرت سحرعباسی نے کہا کہ فنکشنل لیگ نے زرداری حکومت میں بھی آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ
وزیراعلیٰ سندھ  بتائیں کہ صوبے میں ہونے والے معاملات کا ذمہ دار کون ہے؟

جزائر سے متعلق حکومت سندھ کا این او سی: وفاقی وزیر نے شیئر کردیا

ہم نیوز کے مطابق نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا کہ آپ نے آئی جی سندھ کے معاملے پر کل پریس کانفرنس میں بات کیوں نہیں؟


متعلقہ خبریں