گورنر سندھ عمران اسماعیل کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد

سندھ میں گورنر راج کا کوئی پروگرام نہیں ہے، عمران اسماعیل

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں دو روز قیام کریں گے۔

گورنر سندھ کا دورہ اسلام آباد معمول کے مطابق ہے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ہونے والی ملاقاتوں میں اہم قومی امور پر مشاورت ہو گی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کل ون آن ون ملاقات ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کھل کر بتائیں، مبہم باتوں سے کام نہیں چلے گا، گورنر سندھ

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کے جلسے، حکومت مخالفت تحریک اورصوبائی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اسلا م آباد طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان کو سندھ پولیس کے ردعمل سے متعلق بھی رپورٹ پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں