ایل او سی: جنرل باجوہ کا چھمب سیکٹر کے اگلےمورچوں کا دورہ

دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ پرعزم رہیں اور اپنا فرض جذبے سے ادا کریں۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال شدید فائرنگ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ ہدایت لائن آف کنٹرول کے دورے کےموقع پردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھمب سیکٹرکے اگلےمورچوں کا دورہ کیا۔

ہمارے اپنوں اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورے کے دوران بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو آپریشنل صورتحال کےبارے میں آگاہ کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔

کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ بھارتی فوج فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپور مدد کی جائے۔


متعلقہ خبریں