بھارتی میڈیا کا بھونڈا پروپیگنڈا پکڑا گیا

مودی سرکار کے آلہ کار بھارتی میڈیا کا بھونڈا پروپیگنڈا پکڑا گیا

اسلام آباد: انتہا پسند بھارتی مودی سرکار کے آلہ کار بھارتی میڈیا کا بھونڈا پروپیگنڈا پکڑا گیا، کراچی میں عمارت میں ہونے والے گیس دھماکے کی خبروں کو اداروں کے درمیان بڑی لڑائی قرار دیا تو سوشل میڈیا کے صارفین نے آئینہ دکھا دیا۔

بھارتی میڈیا نے جھوٹ اور منفی پراپیگنڈے میں اپنی ہی حکومت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان مخالف بے بنیاد، جعلی اور منفی خبروں کو پر لگادیے۔ ایسے جھوٹ اور افسانے گھڑے کہ سوشل میڈیا صارفین کے آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر نئی پابندیاں لگانے کی خبریں غلط ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

کراچی کی صورت حال پر جعلی، بے بنیاد اور جھوٹ پلس پر مبنی خبریں چلانے والوں کی پوری دنیا میں رسوائی ہوگئی۔  کراچی میں عمارت میں دھماکے کی خبروں کو اداروں کے درمیان بڑی لڑائی قرار دیا تو سوشل میڈیا کے صارفین نے آئینہ دکھا دیا۔

صارفین نے ایسی طبیعت صاف کی کہ بھارتی میڈیا اپنا ہی منہ چھپاتا نظر آیا۔ بھارتی میڈیا کی جگ ہنسائی کے بعد جگ رسوائی بھی ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کی طرف توجہ دلائی، جس میں بھارت کی انسانی حقوق کی پامالی کو بے نقاب کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں