بلاول: آرڈیننس کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور ہونے کا خیر مقدم

عوامی نمائندوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بلاول

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈی ننس کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سندھ اسمبلی: آئی لینڈ ڈولپمنٹ آرڈی ننس کے خلاف قرار داد منظور

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذکورہ آرڈی ننس کو سندھ کی منتخب اسمبلی نے ایک بھرپور قرار داد کے ذریعے مسترد کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے  کہ غیر آئینی آرڈی ننس کے ذریعے سندھ کے عوام کو انارکی کی جانب دھکیلنے کی سازش کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

جزائر کیلیے این او سی نہیں دیا، ہمت ہے تو ایک انچ زمین لیکرجائیں: وزیراعلیٰ

بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صوبوں کے حقوق غصب کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔


متعلقہ خبریں