سعودی عرب: ناروے کے لیے خاتون سفیر نامزد

سعودی عرب: ناروے کے لیے خاتون سفیر نامزد

ریاض: سعودی عرب نے ایک اور خاتون کو سفیر نامزد کردیا۔ سعودی عرب کی جانب سے آمال یحییٰ المعلمی کو ناروے میں سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہزادی ریما بنت بندر کو امریکہ میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں۔

پہلی سعودی خاتون ریسر فارمولا فور کار ریس میں حصہ لیں گی

سعودی خبر رساں ایجنسی اپس پی اے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ناروے کے لیے نامزد کی جانے والی سفیر آمال یحییٰ المعلمی سے حلف لیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کے لیے نامزد سفیر آمال یحیی المعلمی مختلف سرکاری مناصب پہ فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔

سعودی تاریخ میں پہلی بار خاتون سفیر تعینات

ناروے کے لیے نامزد سفیر آمال المعلمی اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ یحیی المعلمی کی بہن اور معروف ادیب و سعودی عرب میں امن عامہ کے معاون ڈائریکٹر یحیی المعلمی کی صاحبزادی ہیں۔


متعلقہ خبریں