کراچی: گلشن اقبال دھماکہ، زخمیوں کے اخراجات حکومت سندھ ادا کریگی

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کے علاج پرآنے والے اخراجات حکومت سندھ ادا کرے گی۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ مراسلہ متعلقہ اسپتالوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، ڈی جی رینجرز سندھ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث چھ فلیٹ قابل استعمال نہیں رہے ہیں، انہیں گرانا پڑے گا جبکہ دو فلیٹ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

محکمہ سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہونے والے دھماکے کے فوری بعد 18 زخمیوں کو پٹیل اسپتال، 4 کو عباسی شہید اور 3 کو جناح اسپتال لا یا گیا تھا۔ زیادہ تر زخمیوں کو فریکچر ہوا ہے اور یا پھر وہ جھلس گئے ہیں۔

کراچی: مسلح ڈاکوؤں نے سابق رکن اسمبلی کامران اختر کو لوٹ لیا

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے جائے وقوعہ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فی الوقت واقع کو دہشت گردی قرار دینا قبل ازوقت ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ تھا کہ متاثرہ عمارت اب رہائش کے قابل نہیں رہی ہے اس لیے اسے توڑا جائے گا۔


متعلقہ خبریں