“پرواز ہے جنون” کی چین میں اڑان


اسلام آباد: ہم فلمز کی ’’پرواز ہے جنون‘‘ 13 نومبر کو چین میں ریلیز ہو گی۔

ہم فلمز کا پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کی بنائی گئی نوجوان شاہینوں کی کہانی ’’پرواز ہے جنون‘‘ دوست ملک چین میں اگلے ماہ ریلیز ہو گی۔ چین دنیا کی سب سے بڑی سینما مارکیٹ جہاں فلمیں کروڑوں نہیں اربوں نہیں کھربوں روپے تک کے بزنس پر بھی پہنچتی ہیں۔

ہم فلمز کی ’’پرواز ہے جنون‘‘ کئی دہائیوں کے بعد چین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے جو 30 برس سے زائد عرصے میں پہلی بار چین میں ریلیز ہو گی۔ چین دنیا کی سب سے بڑی سینما مارکیٹ میں سے ایک ہے جہاں 41 ہزار سے زائد سینما اسکرینز ہیں۔

فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ میں محبت کی تکون کی کہانی بھی ہے۔ وطن سے محبت کا جذبہ اور نوجوان شاہینوں کے جنون کی داستان بھی فلم میں موجود ہے جبکہ فلم کے گانے بھی بہت مقبول ہیں۔

مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کی فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ کی چین میں ریلیز سے پاکستانی سینما انڈسٹری کی بحالی میں بہت بڑا قدم ہے۔ اس فلم کی چین میں ریلیز کے بعد پاکستانی فلموں کیلئے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ بھی کھل ہوجائے گی۔

فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید ڈائریکٹر حسیب حسن اور رائٹر فرحت اشتیاق ہیں اور ’’پرواز ہے جنون‘‘ پاکستان کی تاریخ کی ٹاپ 5 بزنس کرنے والی فلموں میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ 2018 کو عیدالضحی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں