کورونا وائرس: دنیا بھر میں 4 کروڑ 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر

پشاور: کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

فائل فوٹو

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 15 لاکھ 49 ہزار 987 افراد متاثر اور 11 لاکھ 37 ہزار 332 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار 745 ہو گئی ہے اور 94 لاکھ 66 ہزار 910 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 419 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  85 لاکھ 85 ہزار 748 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 77 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 649 تک پہنچ گئی۔

روس میں 14 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع

اسپین میں 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 366 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 27 ہزار 519 اموات ہوئی ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 29 ہزار 464 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 81 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 76 ہزار 885 افراد متاثر اور 33 ہزار 937 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز