کراچی: مسکن چورنگی دھماکے کا مقدمہ درج

کراچی: مسکن چورنگی دھماکے کا مقدمہ درج

کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نجی بینک کے آپریشن منیجر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ جس میں قتل بالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

گزشتہ روز گلشن اقبال علاقے مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں گیس لیکن کے باعث دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ دھماکے کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  کا کہنا تھا کہ دھماکے میں چھ فلیٹ قابل استعمال نہیں رہے انہیں گرانا پڑے گا جبکہ دو فلیٹ بھی مکمل تباہ ہوگئے۔

گلشن اقبال  میں  مسکن چورنگی کے  قریب چار منزلہ عمارت میں زور دار دھماکے کی  شدت اتنی زیادہ تھی کہ   کارنر کے  دو فلیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ایک زخمی نے بتایا کہ  وہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا سڑک پر بے تحاشہ پتھر اور ملبہ گرا جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا اور کچھ دیر بعد ہوش آیا۔

محکمہ سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 18 زخمیوں کو  پٹیل اسپتال، 4 کو عباسی شہید اور 3 کو جناح اسپتال لایا گیا۔


متعلقہ خبریں