لاڑکانہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو مارے گئے


لاڑکانہ: سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں انتہائی مطلوب ڈاکوؤں سمیت 6 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

مبینہ پولیس مقابلہ لاڑکانہ میں کچے کے علاقے میں ہوا اور مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 اینٹی کرافٹ گنز، 4 جی، 3 جی اور ایک راکٹ لانچر برآمد ہوا۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو پٹھان ناریجو اور اقبال ناریجو پر 10، 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ پولیس مقابلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

لاڑکانہ پولیس کی کامیاب کارروائی پر آئی جی سندھ نے پولیس پارٹی کے لیے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: تین ڈاکو ہلاک، تین شدید زخمی

گزشتہ ماہ بھی 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو دیدار عرف دیدو مارا گیا تھا۔ جس پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

گزشتہ ہفتے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کر کے بعد فرار ہو رہے تھے، جب پولیس تھانہ صدر نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ ایک کلومیٹر دور پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

 


متعلقہ خبریں