سترہ سال بعد پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا، فواد چودھری

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ 17 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 17سال میں پہلی بار برآمدات  اور ترسیلات ہماری درآمدات سے زیادہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی ہے جس کے نتیجے میں ظاہر ہے خرچے کم ہوئے ہیں۔

فواد چودھری نے تحریر کیا کہ خرچے کم اور آمدن زیادہ ہو تب ہی ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، وزیر اعظم

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی اور بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاوَنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ایک ہزار 492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا تاہم گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں اور ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں