کرپشن کے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سنے جائیں، سپریم کورٹ کا حکم

Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ پاکستان نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس کی کل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کر کے جلد مکمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو مقدمات میں التواء نہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

سپریم یکورٹ نے مزید ہدایت کی کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں جبکہ احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سترہ سال بعد پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا، فواد چودھری

عدالت نے ہدایت کی کہ 2 نومبر تک استغاثہ اور ملزم کے گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ عدالت نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی۔


متعلقہ خبریں