لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق، 3 ڈاکو گرفتار


لاہور: لاہور وحدت روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی، جبکہ 3 ڈاکو پکڑے گئے۔

ترجمان کے مطابق ڈولفن و پولیس ریسانس یونٹ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔ تینوں ڈاکووؤں نے سمن آباد ملت پارک میں یکے بعد دیگرے وارداتیں کر کے فرار ہو رہے کہ ڈولفن فورس سے ان کا سامنا ہوا۔

ترجمان یاسین بٹ کے مطابق ڈولفن ا سکواڈ پی آر یو ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہا تھا کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈولفن اسکواڑ نے تینوں ڈاکو گرفتار لیے اور بعد میں مقامی پولیس کے حوالے کر دیے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ڈاکو پہلے سے جرائم ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں۔ گرفتار ملزمان پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

واقعہ کےعینی شاہد کے مطابق پیرو پیٹرولنگ گاڑی ڈاکووَں کا تعاقب کررہی تھی، ڈاکو بہت آگے جاچکے تھے، جب پیرو کی گاڑی سے ایک اہلکار نے فائر کیا۔

عینی شاہد کے مطابق فائر کے فوری بعد ہم نے لڑکی کو موٹر سائیکل سے گرتے دیکھا۔ جیسے ہی لڑکی کو موٹرسائیکل سے گرتےدیکھا تو ہم اسے اٹھانے کے لیے آگے بڑھے۔ ڈاکووَں کی جانب سے ہم نے فائرہوتے نہیں دیکھا۔

ایس پی اقبال ٹاون کیپٹن ریٹائرڈ اجمل  کے مطابق ڈولفن اہلکاروں اور ڈاکووں کی فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ راہگیر لڑکی جاں بحق ہوئی۔ بائیس سالہ لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکو واقعہ کی تحقیقات اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

آئی پنجاب پولیس نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ڈی آئی جی آپریشنز تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد بھجوائیں۔

دوسری جانب سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے  میں انتہائی 6 مطلوب ڈاکو مارے گئے۔

مبینہ پولیس مقابلہ لاڑکانہ میں کچے کے علاقے میں ہوا اور مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 اینٹی کرافٹ گنز، 4 جی، 3 جی اور ایک راکٹ لانچر برآمد ہوا۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو پٹھان ناریجو اور اقبال ناریجو پر 10، 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ پولیس مقابلہ بعد میں بھی جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: تین ڈاکو ہلاک، تین شدید زخمی

گزشتہ ماہ بھی 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو دیدار عرف دیدو مارا گیا تھا۔ جس پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

گزشتہ ہفتے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کر کے بعد فرار ہو رہے تھے، جب پولیس تھانہ صدر نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ ایک کلومیٹر دور پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

 


متعلقہ خبریں