اپوزیشن کا بنیادی ایجنڈا اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے، فیاض الحسن چوہان


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن  ڈرامہ کررہی ہے، ان کا بنیادی ایجنڈا اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اپوزیشن غلط فہمی کا شکار ہے کہ شاید کوئی ڈیل ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان غلط فہمی میں جی رہے ہیں، علی زیدی

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ آئی  جی ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں، اس کا  مطلب ہے یہ نااہل ہیں، انہیں آئی جی  کی فکر ہے لیکن مزار قائد کی  توقیر کی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سوشل میڈیا لیڈر ہیں، وہ ہاتھ میں موبائل  لے کر ہمیشہ سیلفی کی موڈ میں ہوتی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ ان کے کمرے کی توڑ پھوڑ ہوئی  ہو اور انہوں نے ویڈیو نہ بنائی ہو؟

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کے تجارتی مفادات تھے جن کی وجہ سے انہوں نے حریت رہنماؤں سے ملاقات  نہیں کی بلکہ سجن جندال سے ملاقات کوترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب حکومت کے خلاف تقریر سے قبل سندھ حکومت کی پرفارمنس دیکھ لیا کریں، مراد علی شاہ  کی قیادت میں سندھ کی گندم پر کارکردگی صفر  ہے، عثمان بزدار  نے پنجاب  کے لیے بہترین کام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان کا مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نے گند م کا 91فی صد ہدف پورا کیا، ہماری اور سندھ حکومت کی کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب ڈبل گیم کھیل رہی ہے۔ بلاول زرداری اپنے والد کی بات کی لاج رکھ لیں، بلاول کے والد نے کہا نوازشریف بھارتی ایجنٹ ہیں اور وہ گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں