نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا


اسلام آباد: قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔

نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کالعدم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کوئٹہ اور پشاورمیں دہشتگرد حملوں کی تیاری کررہی ہے۔ دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

نیکٹا کے الرٹ  کے مطابق قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ  اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں استعمال ہونا تھا۔

مزید پڑھیں: نیکٹا بھی مالی مسائل کا شکار ہو گیا

خیال رہے کہ فروری میں ایوان بالا (سینیٹ) نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) پاکستان کا ترمیمی بل 2019 منظور کرلیا تھا ۔

مزید پڑھیں: نیکٹا میں سب ہی ڈیپوٹیشن پر ہیں، فواد چوہدری

سینیٹ اجلاس میں حکومتی سینیٹر اعظم سواتی نے بل پیش کیا تھا جسے منظور کرلیا گیا۔ منظور کردہ بل کے مطابق نیکٹا کا بورڈ آف گورنرز ہوگا جس میں وزیر داخلہ، سیکریٹریز دفاع، داخلہ، قانون وانصاف اور خزانہ شامل ہوں گے۔

ایوان بالا سے منظور کیے جانے والے ترمیمی بل میں کہا گیا تھا کہ نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز میں ایک سینیٹر اورایک رکن قومی اسمبلی بھی شامل ہوگا جب کہ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، ڈی جی وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے)، ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) بھی اس کا حصہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں