کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ہوٹل سے گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی


کراچی: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی کے نجی ہوٹل سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا آپریشن 46 منٹ جاری رہا۔ ن لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 6 بج کر 48 منٹ پرگرفتار کیا گیا۔

فوٹیج  میں پولیس کی 2 موبائلیں کو صبح 6 بج کر 8 منٹ پر ہوٹل میں داخل ہوتے دیکھاجاسکتا ہے۔ 6 بج کر 46 منٹ پر پولیس ٹیم کو 15ویں فلور پر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے کمرے کے باہر پہنچتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے 6 بجکر 50 منٹ پر کیپٹن صفدرکو کمرے سے باہر نکالے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا، بلاول

خیال رہے کہ 19 اکتوبر کو راچی پولیس نے  کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے نجی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا تھا۔ کیپٹن صفدر کو مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتارکیا جبکہ میں کراچی کے ایک ہوٹل میں قیام کر رہی تھی۔

مزار قائد تقدس پامالی کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا۔

اسی روز کراچی کی مقامی عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مزار قائد کی بےحرمتی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت میں وکلا نے کی جانب سے ایک لاکھ روپے کیش جمع کرانے پرعدالت نے رہائی کے احکامات دے دیے تھے۔


متعلقہ خبریں