جلسہ جمہوری عمل ہے، رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: وزیر داخلہ بلوچستان

سیکورٹی انتظامات مزید سخت کریں گے، ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ جلسہ جمہوری عمل ہے، اس میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دشمن ملک بھارت نے امن و امان خراب کرنے کے لیے بھاری رقم لگائی ہے لہذا جلسے کے قائدین سے گزارش ہے کہ انتشار پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم 25 اکتوبرکو کوئٹہ میں جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو جلسے کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 نااہل حکومت کے جانے کا وقت آ گیا، وزیراعظم کو جانا پڑے گا :بلاول بھٹو

قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔

نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کوئٹہ اور پشاورمیں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہی ہے۔ جاری الرٹ کے مطابق دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

نواز شریف نے کل تقریر نہیں کی، ہوسکتا ہے ہم نے انگیج کرلیا ہو: ندیم افضل چن

نیکٹا کے الرٹ کے مطابق قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہونا تھا۔


متعلقہ خبریں