رؤف حسن کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ

رؤف حسن کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات رؤف حسن کو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور

ہم نیوز کے مطابق رؤف حسن سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری کے بھائی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے 12 اکتوبر 2020 کوچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی درخواست منظور کر لی تھی۔

اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اس ضمن میں ازخود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ایک ماہ قبل بھی وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیر اعظم کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم کا معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں جس کے بعد وزیر اعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں