ملک لوٹنے والے، اشتہاری اور مفرور افراد کس منہ سے حکومت پر تنقیدکر رہے ہیں، مراد سعید


اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے مواصلات  مراد سعید  نے کہا ہے کہ  کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ہم سے جواب مانگ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوہں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے کرپٹ ،اشتہاری اور مفرور افراد کس منہ سے حکومت پر تنقیدکر رہے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیسا مصدقہ کرپٹ بھی اداروں پر تنقید کر رہا ہے، ملک لوٹا، جھوٹ بولا، پکڑے گئے پھر بھی چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ اپوزیشن نے تحریری این آر او مانگا جس سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول پرچی لے کر آ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ پارٹی کا چیئرمین ہوں، ان کا پاکستان سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا درجن کا آلو سے ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والے کرپٹ ورثے کے نمائندے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر موصلات نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوئے، آج پاکستان ٹیررازم نہیں ،ٹورازم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں بیٹھی خواتین کا جلسے جلوسوں میں ذکر افسوسناک ہے۔ مزارقائد کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ مزار قائد پر جو کیا گیا اس پر پوری قوم دکھی ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔ کورونا وبا کے دوران پاکستان کی پالیسی کو دنیا نے سراہا۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا ہیلتھ سسٹم کورونا کے آگے ناکام ہوا۔ عسکری اور سول قیادت نے مل کر کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال بعد پاکستان کرنٹ اکاوَنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آگیا ہے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں، ان لوگوں کی وجہ  سے گیا۔ منی لانڈرنگ قانون سازی کیلئےان لوگوں نے تحریری این آراو مانگا۔  اپوزیشن نےایف اےٹی ایف قانون سازی کےدوران روڑےاٹکانےکی کوشش کی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کو ہم نہ لائے وہ دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل تھا۔ پانامہ اسکینڈل میں دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائےاعظم اور وزیر مستعفی ہوئے۔کرپشن میں رنگے ہاتھوں آپ پکڑے گئے اور جواب ہم سے مانگ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں