پی پی اجلاس: اراکین اسمبلی کے شکوے، وزیر اعلیٰ نے خوشخبری سنادی

وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی میں بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا، رپورٹس طلب

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔ پی پی کے اراکین اسمبلی نے یہ شکوہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کیا۔

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری: حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اراکین اسمبلی نے شکوہ کیا کہ ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں اور بلدیاتی اداروں کے بعد عوامی مسائل بھی فوری طور پر حل نہیں ہو رہے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

ہم نیوز کو اجلاس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی ترجیحات ترقیاتی کام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث کافی عرصے سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہیں ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی پی کے اراکین اسمبلی نے آئی جی سندھ کے معاملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ 19 اکتوبر 2020 کے واقع پر جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔

جزائر کیلیے این او سی نہیں دیا، ہمت ہے تو ایک انچ زمین لیکرجائیں: وزیراعلیٰ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوشخبری سنائی کہ گریڈ ایک تا چارکی سرکاری ملازمتوں پربھرتیاں جلد شروع کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ وفاقی حکومت نے رواں برس 65 ارب روپے کی کٹوتی کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پی پی کے رکن اسمبلی تیمور تالپور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کےکامیاب جلوسوں سےحکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔

پی پی کے رکن اسمبلی تیمورتالپورنے کہا کہ 19 اکتوبر کا سارا معاملہ سامنے آگیا ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ وفاقی وزیرنے ایس ایس پی پردباؤ ڈالنے کے لیے فون کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ پر بھی دباؤ ڈالنے کے لیے فون کیے گئے۔

گلگت بلتستان کو سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی راج سے بچائیں گے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے رکن اسمبلی تیمورتالپورکا کہنا تھا کہ پولیس چیف کے ساتھ زیادتی ہوگی تو فورس احتجاج کرے گی۔ انہوں ںے کہا کہ آئی جی سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی۔


متعلقہ خبریں